Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث 20 مارچ تک غیرمعمولی گرمی کی لہر کا امکان

جہلم: ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث 20 مارچ تک شہر سمیت ضلع بھر میں غیرمعمولی گرمی کی لہرکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزی کے مطابق دن کے اوقات کا درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق ہیٹ سڑوک سے بچنے کے لیے شہری غیرضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور شہری سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق پانی کا زیادہ استعمال بھی اس دوران از حد ضروری ہے۔ اس بار مارچ کے ہی مہینے سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار موسم گرما کا دورانیہ طوالت اختیار کر سکتا ہے۔ اگلے چند روز تک موسم گرم اور خشک جب کہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو گا۔ جمعہ تک موسم ایسا ہی رہے گا جبکہ اسی روز شام کو آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ لہرانسانوں، جانوروں اور فصلوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔فصلوں کو پانی کی کمی کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے کسان موسمی حالات کے پیش نظر فصلوں کے لیے پانی کا بندوبست قبل از وقت کر لیں۔ گندم کی قبل از وقت کٹائی کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔ غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث پولن کی مقدار میں اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button