Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

میرا فیصلہ سیاسی نہیں عوامی ہوتا ہے، حلقہ کے عوام ہی میرا سرمایہ ہیں۔ چوہدری نذر حسین گوندل

پنڈدادنخان: چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ وقت آنے پر جو بھی فیصلہ کیا تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کے حق میں ہوگا، میرا فیصلہ سیاسی نہیں عوامی ہوتا ہے، حلقہ کے عوام ہی میرا سرمایہ ہیں۔

سابق ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری تعلیم، قانون انصاف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 چوہدری نذر حسین گوندل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پورے حلقہ میں دھڑا مضبوط ہے، تمام چاہنے والوں کی میری نظر میں گھر کے فرد جیسی حیثیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں حرف آخر نہیں ہوتا میرے دور اقتدار میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے، اپنی ذات کو احتساب کے لئے پیش کرسکتا ہوں، بطور انسان کچھ غلطیاں سرزد ہوئیں یا کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

سابق ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ عوامی طاقت سے اگر خدمت خلق کا موقع ملا تو پہلے سے بڑھ کر وفا نبھائیں گے۔ تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیروترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی سوچ رکھنے والا ہر کردار میرے لئے باعث فخر اور قابل احترام ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button