
دینہ کے قریب جی ٹی روڈ بوڑا جنگل کے مقام پر کار موڑ کاٹتے ہوئے لوڈر گاڑی کے ساتھ جا ٹکرائی، کار میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ کار کے اگلے حصے کو کافی نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے راولپنڈی کی طرف جانے والی کار نمبری DG-441 جب دینہ کے قریب بوڑا جنگل کے مقام پر پہنچی تو یوٹرن کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے لوڈر گاڑی کے ساتھ جا ٹکرائی جس سے کار میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ کار کے اگلے حصے کو کافی نقصان پہنچا۔