
پنڈدادنخان: پی بی ایف کالج میں سالانہ امتحانات کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کے اعزاز میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بہترین نظم و ضبط دکھانے پر ثوبان سلیم، محمد شہزاد، حرا عرفان، ثناء سلطان، عائشہ ثاقب، ہمایوں طارق کو اعزازی سند سے جبکہ سینڈ اپ اور پری بورڈ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر افرہ حوین کو ”اسٹار آف پی بی ایف” ایوراڈ سے نوازا گیا ہے۔
پرنسپل جاوید خٹک نے طلباء طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں پر فخر ہے اور مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پر یہ بچے اپنے ملک اپنے کالج اور والدین کا نام روشن کریں گے۔
اردو زبان و ادب کے استاد آکاش علی مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں ملکی سطح کے بڑے اور منفرد پروگرامات منعقد کروائیں گے، اردو زبان کو پروموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسی مقابلہ جات بھی منعقد کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پی بی ایف اسٹارز زندگی کے تمام شعبہ جات میں کامیاب ہو کر بین الاقوامی سطح پر اپنے مثبت کارناموں سے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔