Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ پولیس کا ایکشن، موٹرسائیکل چور سمیت 3 ملزمان گرفتار، 10 موٹرسائیکل اور منشیات برآمد

دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، موٹرسائیکل چور سمیت 3 ملزمان گرفتار، 10 موٹرسائیکل اور منشیات برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ نمبر 156/22 بجرم 9C ت پ میں گرفتار ملزم شہروز عرف چھو چھو ولد محمود احمد ساکن پنڈ جاٹہ جو جیل میں بند تھا جس کے زیر استعمال موٹر سائیکل 125 کی پڑتال کروائی جو سٹی دینہ سے چوری شدہ پایا گیا جس کو جیل سے نکلوا کر مزیدتفتیش عمل میں لائی گئی تومذکورہ کے گھر سے مزید 10 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم آصف علی ولد طارق علی ساکن کھاریاں ضلع گجرات کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 110 گرام چرس برآمد جبکہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم عمران نذیر ولد محمد نذیر ساکن محلہ شیخاں دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے سامان آتش بازی 228 عدد سوتی گولے، 39 عدد شرنائیاں اور 16 عدد انار برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button