
پنڈدادنخان کے عظیم سپوت میجر جنرل ارشد محمود کو صدر مملکت کی طرف سے اعلی فوجی اعزاز ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
یوم پاکستان کو ایوان صدر میں پنڈدادن خان کے عظیم سپوت میجر جنرل ارشد محمود کو اعلی فوجی اعزاز سے نوازا گیا، میجر جنرل ارشد محمود کا تعلق پنڈدادنخان شہر سے ہے جنہوں نے چند دن قبل اپنی مادر علمی درسگاہ گورنمنٹ الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کا دورہ کیا تھا۔
میجر جنرل ارشد محمود کوسابق صدور سینئر صحافی یوسف ناز، سینئر صحافی یونس شہباز تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں، ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اسد بخاری، سابق صدر آصف کھوکھر، سلیمان شہباز، ملک فاروق اعظم، چوہدری اعجاز محمود، رضوان یوسف، ذیشان یوسف، عدنان یونس سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد اور سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادنخان رفاعی سماجی تنظیموں اہلیان شہر کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔