Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

یوسی نڑالی میں سابقہ فوجیوں کیلئے معاون سہولت کار کے طور پر علاقہ ویلفیئر آفیسر تعینات

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ یونین نڑالی تحصیل گوجرخان کے معروف سماجی کارکن صوبیدار ہیڈ کلرک (ر) ظفر محمود اعوان یونین کونسل نڑالی تحصیل گوجرخان میں سابقہ فوجیوں کے لئے معاون سہولت کار کے طور پر علاقہ ویلفیئر آفیسر تعینات کر دیئے گئے۔

یاد رہے کہ موصوف بلوچ رجمنٹ سنٹر ایبٹ آباد میں بہترین سرکاری خدمات سر انجام د ے چکے ہیں۔

ٹھاکرہ موہڑہ تحصیل گوجرخان کی معروف علمی و ادبی شخصیت، ممتاز ماہر تعلیم کیپٹن (ر) پروفیسر اسرار احمد بھٹی اور دیگر پنشنرز نے موصوف کو مذکورہ تعیناتی پر دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔

یونین کونسل نڑالی تحصیل گوجرخان کے سابقہ فوجیوں کی اکثریت نے مشترکہ طور پر صوبیدار ہیڈ کلرک ریٹائرڈ ظفر محمود اعوان کو مذکورہ تعیناتی پر دلی مبارک پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ موصوف کی تعیناتی سے علاقہ کے سابقہ فوجیوں اور فیملی پنشنرز کو دفتری معاملات کے حل کے لئے بہترین سہولت میسر آئے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button