Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

موسم بہار شجرکاری مہم؛ اسٹیشن کمانڈر اور بریگیڈئیر گریژن منگلا کینٹ نے پودے لگائے

دینہ/منگلا: موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام فورسز پلانٹیشن ڈے کا انعقاد منگلا کنٹونمنٹ میں کیا گیا۔

تقریب میں بطور مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر منگلا کینٹ بریگیڈیئر عرفان احمد، بریگیڈیئر گریژن منگلا کینٹ طاہر سعید بٹ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے پودے لگائے۔

اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دینہ بائی پاس سے منگلا کینٹ تک 4 ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ان پودوں سے جہاں خوبصورتی میں اضافہ ہو گا وہاں ہی یہ پودے ماحول دوست بھی ثابت ہونگے۔ پودے انسانوں، جانوروں کی غذا اور صحت میں معاونت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور زمین کو سر سبز و شاداب بنانے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

اسٹیشن کمانڈر منگلا کینٹ اور بریگیڈیئر گریژن منگلا کینٹ نے سدھیر احمد مغل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button