Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈینگی کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات نا گزیر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: ڈینگی کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات نا گزیر ہیں، موسم بدل رہا ہے جو ڈینگی لاروا کی پیدائش کا باعث بن سکتا ہے، تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں اور ڈینگی سرویلنس بھرپور طریقے سے جاری رکھیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں تعینات ڈینگی کی ٹیموں کی کارکردگی پر بریفنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈینگی کے لاروا کی نشاندہی کچھ مقامات پر ہوئی ہے اس لاروا کو پھیلنے سے روکنے کے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے اینٹی ڈینگی عملہ کی کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کا ابھی وقت ہے لاروا کو پھیلنے اور بڑھنے سے روک کر ہی ہم آئندہ موسم میں ڈینگی جیسی موذی بیماری پر قابو پاسکتے ہیں، اس لئے تمام متعلقہ محکمہ جات اپنی سرویلنس کو تیز کریں اور جہاں جہاں ڈینگی لاروا ملنے کے امکانات ہیں وہاں سخت نگرانی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button