Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

جہلم: رمضان المبارک کے دوسرے روز بھی ملک کے دیگر شہریوں کی طرح جہلم ضلع بھرمیں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا، جس کے باوجود روزہ داروں کی بڑی تعداد نماز فجر کی ادائیگی کے لئے مساجد میں پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کی تمام مساجد کے امام اور موذن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نمازیوں کی جگہ کو صاف ستھرا رکھیں اور نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماہ مقدس کے دوران بجلی اور پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ایک شہری عباس نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں رش بڑھ گیا ہے۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ شہریوں کی بڑی تعداد نے گھروں میں سحری بنائی جبکہ ہوٹلوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔

ایک اور شہری نے بتایا کہ ماہ مقدس کے پہلے اور دوسرے دن ہونے والی بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا، اس سے روزہ داروں کے چہروں پر چمک آئی اور امید ہے کہ اگلے روزے بھی خوشگوار گزریں گے ۔

ایک مقامی مسجد کے خادم نے بتایاکہ ہم نمازیوں کو مسجد میں سکون اور تقدس کے ساتھ نماز ادا کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ایک امام مسجدنے بتایا کہ مساجد میں سحری اور افطاری کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایک اور مسجد کے امام نے بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں نمازیوں کا زبردست رش دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی ، سالمیت اور عوام کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button