Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم کے بارونق بازاروں اور گلی محلوں میں جگہ جگہ بنے برائلر سیل سنٹرز کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن

جہلم: شہر کے بارونق بازاروں اور گلی محلوں میں جگہ جگہ بنے برائلر سیل سنٹرز کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن، برائلر ز سنٹرز کی وجہ سے شہر کے بیشتر دکانداروں کے کارروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔

متذکرہ برائلرز دکانوں کی عوامی حلقوں نے متعدد بار ریلوے پل کے پاس مرغی فروشوں کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا مگر عمل درآمدنہ ہو سکا، روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر کے برائلر ز سنٹرز سے آلائشیں اکھٹی کرنے کے لئے متعدد چھوٹی بڑی گاڑیاں شہر میں شام ہوتے ہی نمودار ہوجاتی ہیں جس سے اٹھنے والے تعفن کیوجہ سے شہریوں کی زندگیاں عذاب بن کر رہ گئی ہیں۔

شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے متعدد بار پرزور مطالبہ بھی کیا ہے کہ شہر کے برائلرز سنٹرز کے دکانداروں کوسبزی منڈی کی طرح ریلوے پل نزد تانگہ سٹینڈ سرائے عالمگیر کے پاس منتقل کیا جائے اور برائلرز کی آلائشوں کو اکٹھا کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ شہری علاقوں میں دن کے اوقات میں بند کیا جائے مگر محکمہ ماحولیات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ دار اس طرف توجہ نہیں دے رہے۔

شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے پروزور مطالبہ کیا ہے کہ برائلر ز کی آلائشیں اکٹھی کرنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہریوں کو موزی امراض سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button