
پنڈدادنخان: پیرکھارا کی قریب مائن نمبر 7 کے قریب شدید بارش سے کمرے کی چھت گر گئی، دو مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہو گیا، زخمی اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے پیرکھارا کے قریب مائن نمبر 7 کے مزدورں کے رہائشی کمرے کی چھت بارش کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو مزدور محمد ریاض اور احمد نواز سکنہ قائد آباد جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہو گیا۔
مزدورں کی ڈیڈ باڈی للِہ ٹاؤن آر ایچ سی سنٹر شفٹ کر دی گئی، ایک زخمی مزدور کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔
سالٹ رینج میں ناقص سیفٹی انتظامات کئے، باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، ہزاروں مزدور بغیر سیفٹی اور سکیورٹی کے کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ متعلقہ ادارے مبینہ طور پر خاموش ہیں۔
چند ماہ قبل بھی اسی علاقہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا جبکہ غیر قانونی کام کے باعث نمک کی کان بیٹھ گئی تھی جس کے نتیجے میں نڑمی ڈھن واٹر سپلائی لائن بری طرح متاثر ہوئی تھی۔