
جہلم: ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی نا اہلی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پھلوں کے نرخ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں، عام شہری محض دکانوں کو دیکھ کر گھروں کو لوٹ جانے پر مجبور ہیں۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس محض چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کر کے خانہ پری کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جبکہ متعلقہ افسران منڈی میں بولی کے اوقات میں جانے کی زحمت گوارا نہیں کرتے اور نرخ نامے جاری کر دیئے جاتے ہیں جو حقائق کے برعکس ہے، چھوٹے دکانداروں کا کہنا ہے کہ سبزی و فروٹ بولی میں ہمیں مہنگی اشیاء خریدنا پڑتی ہیں۔
دوسری جانب انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ جاری کروا دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں دکاندار قیمتوں میں واضح فرق کو کیسے پورا کر سکتے ہیں، چھوٹے دکانداروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ مارکیٹ کمیٹی اور انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جو گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ۔