Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

للِہ تا جہلم زیر تعمیر دو رویہ سڑک عوام کیلئے وبال جان بن گئی، مسافر بس الٹ گئی، 5 مسافر زخمی

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم زیر تعمیر دو رویہ سڑک عوام کے لیے وبال جان بن گئی، مسافر بٹ الٹ گئی، حادثہ میں 5 مسافر زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترقی و خوشحالی کا منصوبہ للِہ تاجہلم دو رویہ سڑک ایف ڈبلیو او کی ناقص حکمت عملی کے باعث عوام کے لئے وبال جان بن گیا، آئے روز کے حادثات کی وجہ سے متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن محکمہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

پرانے روڈ کی مکمل اکھاڑ پچھاڑ کے باعث پنڈ دادن خان تا جہلم کا سفر چار گھنٹوں پر محیط ہو گیا ہے اور کام کی رفتار انتہائی سست کر دی گئی ہے۔

آج بھیرہ سے پنڈدادنخان آ نے والی مسافر بس گولپور کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگئی، بس میں 35 سے 40 افراد سوار تھے، حادثہ میں 5مسافر زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ زیر تعمیر سڑک کو جلد بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button