Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں بچوں کو سگریٹ کی فروخت جاری، بچے اور نوجوان سگریٹ نوشی میں مبتلا ہونے لگے

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں بچوں کو سگریٹ کی فروخت جاری، حکومت کی جانب سے عائد پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکا، بچے اور نوجوان سگریٹ نوشی میں مبتلا ہونے لگے، بچوں کے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر و ضلع بھر کی نوجوان نسل سگریٹ نوشی میں مبتلا ہورہی ہے، سکولز و کالجز میں زیر تعلیم طلبہ سگریٹ کا شوق پورا کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، اس طرح وقت گزرنے کے ساتھ سگریٹ کے نشے کے عادی بن جاتے ہیں ، جبکہ اس لعنت سے ہنر مند اور مزدور طبقہ بھی محفوظ نہیں بلکہ اس لعنت کو فیشن کی طرح اپنایا جا رہا ہے۔

شہر کی حدود میں ایسی سینکڑوں پان شاپ موجود ہیں جہاں کھلے سگریٹ اور تمبا کو والی نشہ آور اشیاء دستیاب ہیں۔ حکومت نے 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت ولا پرواہی کیوجہ سے دکاندار دیدہ دلیری کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچوں کو سگریٹ فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں ،جبکہ سکولوں کالجوں کے باہر دکاندار بھی طلباء میں کھلے سگریٹ فروخت کر رہے ہیں۔

بچوں کے والدین نے وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیاہے کہ 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوانوں کو سگریٹ کے نشے کی لعنت سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button