Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مسٹر یو اے ای انٹرنیشنل 2022ء کے مقابلوں میں دینہ کا نوجوان طیب ارشمان فائنل کی دوڑ میں پہنچ گیا

دبئی/ دینہ: مسٹر یو اے ای انٹرنیشنل 2022ء کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان ضلع جہلم تحصیل دینہ کے رہائشی طیب ارشمان فائنل کی دوڑ میں پہنچ گئے، فخر پاکستان طیب ارشمان نے بطور ہوسٹ،سنگر اپنی قابلیت کی بنا پر اپنی فیلڈ میں ملک کا نام بیرون ممالک میں روشن کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان طیب ارشمان جو کہ ضلع جہلم تحصیل دینہ کے رہائشی ہیں نے انٹرنیشنل لیول پر اپنی بہترین پرفارمنس و قابلیت کی بنا پر اپنا لوہا منوا رہے ہیں، مسٹر یو اے ای انٹرنیشنل 2022ء کے مقابلہ جات میں طیب ارشمان نے حصہ لینے کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کر وائی جس پر ان کو ٹاپ 12 میں جگہ مل گئی۔

اب جون 2022ء میں وہ فائنل میں حصہ لے رہے ہیں، اس ٹائٹل کے لئے دنیابھر سے نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر طیب ارشمان نے اپنے ملک اپنے شہر اپنے ضلع جہلم کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ مقابلہ جیت کراپنا اور اپنے وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر سکوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button