
جہلم: ایس ایچ اوتھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، خود کو فلاحی تنظیموں کے عہدیداران ظاہر کر کے نوسربازی سے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اوران ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے خود کو فلاحی تنظیموں کے عہدیداران ظاہر کرکے نوسربازی سے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان مختلف تنظیموں کا نام استعمال کر کے شہریوں سے زکوٰۃ کے پیسے بٹورتے تھے۔
ملزمان کی شناخت عبدالرحمٰن، سلیم، علی حیدر اور فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے لوٹے گئے 14310 روپے بھی برآمد کر لی گئی، تھانہ کالا گجراں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔