Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ میں راستہ اور رشتوں کے تنازعے پر اندھا دھند فائرنگ، 2 افراد قتل، ایک شدید زخمی

دینہ کے نواحی علاقہ میں راستہ اور رشتوں کے تنازعے پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی، ملزمان موقع سے فرار، اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ موقع پر پہنچ گئے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ کرلہ میں راستہ اور رشتوں کے تنازعے پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد شفاعت علی ولد محمد ریاست، محمد قیوم ولد ولی داد جاں بحق ہو گئے جبکہ قیصر محمود ولد عبدالرزاق ساکنائے کرلاں دینہ شدید زخمی ہو گئے۔

مدعی قیصر محمود نے پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں قیصر محمود ، شفاعت علی اور محمد قیوم غلام ربانی کے گھر سے واپس آ رہے تھے کہ محمد قیوم کے گھر کے نزدیک سٹریٹ لائٹ کی روشنی میں دیکھا کہ سامنے گلی کی روڈ کی طرف سے مسمی احسان کیانی سکنہ کرلاں مسلح پسٹل ہمراہ 2 نامعلوم اشخاص مسلح ہائے اسلحہ آتشیں آ گئے۔

احسان کیانی نے للکارا کہ آج تینوں کو زندہ نہیں چھوڑنا جس پر احسان کیانی نے اپنی پسٹل سے پہلا فائر کیا جو شفاعت علی کو سامنے چھاتی پر دائیں طرف لگا، دوسرا فائر کیا جو شفاعت علی کی بائیں جانب کندھے کے نیچے لگا ، پھر تیسرا فائر کیا جو قیوم کو سامنے چھاتی پر دائیں طرف اوپر کی جانب لگا۔

چوتھا فائر کیا جو قیوم کو سامنے چھاتی پر نیچے کی طرف لگا اور پھر فائر کیا جو مجھے دائیں بازو پر لگا ہم سب گر گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس سے محمد قیوم ولد ولی داد اور شفاعت علی ولد محمد ریاست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس پر ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button