Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں مردم شماری کا کام انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

جہلم: مردم شماری کا آخری ہفتہ شروع ہو چکا ہے جن بلاکس میں زیادہ کام باقی ہے ان کو فوری طورپر تیز کیا جائے اور عملہ کو اضافی وقت لگا کر اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایات کی جائیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے مردم شماری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی او ایجوکیشن اور دیگر افسران اور مردم شماری کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیادپر اپنے علاقوں میں مردم شماری کا ریکارڈ چیک کریں تاکہ بروقت اس قومی فرض کو مکمل کیا جاسکے۔

ڈی سی جہلم نے کہا کہ بلاشبہ جہلم میں مردم شماری کا کام انتہائی تیزی سے جاری ہے اور عملہ کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ ضلعی انتظامیہ عملہ کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے متحرک ہے اور مقررہ مدت میں مردم شماری مکمل کرنے والوں کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button