پنڈدادنخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں پنڈدادنخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ذوہیب علی حسن ولد سکندر حیات ساکن پیر مصطفیٰ پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں ارسلان افضل ولد محمد افضل ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس اور محمد ارسلان ولد محمد امیر ساکن ساؤوال پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 200 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button