
دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، جاں بحق ہو نے والے شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کھوکھا کا رہائشی قدیر احمد ولد صغیر احمد دینہ کی طرف جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ تھانہ دینہ کے سامنے یوٹرن کراس کر رہا تھا کہ دینہ کی سمت سے تیز رفتار آنے والے موٹرسائیکل سوار نے زور دار ٹکر دے ماری جس سے قدیر احمد شدید زخمی ہو گیا۔
قدیر احمد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، نوجوان کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔