Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

رمضان المبارک، جہلم شہر میں مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی قوت خرید ختم کر کے رکھ دی

جہلم: رمضان المبارک کے استقبال کے لئے شہر میں مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی قوت خرید ختم کر کے رکھ دی۔

ریڑھی بانز، پرچون فروشوں اور ہول سیلروں تک تاجروں نے تمام بنیادی اشیائے ضروریہ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دیا ،خود ساختہ مہنگائی کی شدید لہر کے باوجود شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹرئیس اور مارکیٹ کمیٹی زیر زمین چلی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی تمام تر توجہ مفت آٹے پر مرکوز ہو کر رہ گئی ہے جس کے باعث مہنگائی سے ستائی عوام سود خوروں کے جال میں پھنستی چلی جا رہی ہے، سود خوروں کی طرف سے بینک اکاؤنٹس کے سادہ چیک زمینوں گھروں کے کاغذات گروی رکھ کر کئی گنا اضافی رقم کی واپسی کا تقاضا کیا جاتا ھے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں اسٹامپ پیپرز اسٹام فروشوں سے لکھوائے جاتے ہیں جن کا ریکار ڈ اسٹام فروشوں کے پاس موجود ہے۔

شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے اس سودی نیٹ ورک کیخلاف بھر پورا ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button