Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مردم شماری؛ سوہاوہ میں استاد کے ساتھ مزاحمت اور بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او سوہاوہ معہ ٹیم کی اہم کارروائی، مردم شماری پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے استاد کے ساتھ مزاحمت اور بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مردم شماری پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے استاد کے ساتھ مزاحمت اور بدتمیزی کرنے والا ملزم کو گرفتارکرلیا،ملزم کی شناخت شہریار کے نام سے ہوئی۔

درخواست دہندہ نے پولیس کو ددخواست دی کہ میں مردم شماری کے سلسلہ میں ملزم کے گھر گیاجہاں اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اورکلہاڑی سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر ایس ایچ او سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران خلل ڈالنے والوں کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button