
جہلم: ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تاش پر جواء کھیلنے والے 6 قمار باز گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے،تاش پر جواء کھیلنے والے 6 قمار باز کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں اسحاق، صغیر، حیات، جہانگیر، شیر افضل اور علی شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 22135 روپے، 6 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرلیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمو د باجوہ نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او صدر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔