
سوہاوہ: محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایات کی روشنی مین گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول سسرال میں اینرولمنٹ ڈرائیو 2023 پڑھو اور جگمگاو کے حوالے سے تحصیل کی سطح پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت سی ای او، ڈی ای اے جہلم سیف اللہ ڈھلوں نے کی تقریب میں ڈی ای او سیکنڈری ولائیت اللہ شاہ، ڈی ای او زنانہ کوثر سلیم، ڈپٹی ڈی او سوہاوہ سہیل رضا اور تمام اے ای اوز نے شرکت کی، تقریب میں والدین معززین علاقہ اور مختلف اسکولز کی اول معلمات نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ ڈھلوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر بچے کو اسکول میں لانا ہے اور اس سلسلے میں والدین اور اسکول کونسل کا کردار بہت اہم ہے 9 سے لے کے 16 سال تک کی عمر کا کوئی بچہ اگر کسی وجہ سے اسکول نہیں جا رہا تو اس کو بھی اسکول داخل کروائیں اس سلسلے میں اہلیان علاقہ کا تعاون بہت ضروری ہے۔
سی ای او نے اپنے تمام افسران کو تاکید کی کے بچوں کو اسکول لانے اور داخلہ مہم پڑھو اور جگمگاؤ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں بروئے کار لائیں۔
تقریب کے اختتام پر سیف اللہ ڈھلوں، کوثر سلیم اور ڈپٹی ڈی ای او سہیل رضا نے بچوں کے داخلے کر کے اور انہیں مفت کتب، کاپیاں، بستے اور یونیفارم دے کر داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب میں والدین معززین علاقہ اور مختلف اسکولز کی اول معلمات نے بھی شرکت کی۔