Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں۔ حکومت نے انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوجی دستوں کی فراہمی سےانکار کردیا اور ملک میں معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ نے بھی فنڈز کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ، داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آراء کی روشنی میں بروقت اور پرامن، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔

الیکشن کمیشن نے 8 مارچ کو جاری کیا گیا انتخابی شیڈول واپس لیتے ہوئے انتخابات کے لیے اب 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button