Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

غیر نصابی سرگرمیاں نوجوان نسل میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ

جہلم: ہیڈ ٹیچر ایسوسی ایشن فی میل کے زیر اہتمام سالانہ کھیلوں کے مقابلے کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول نمبر 3 میں ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس کے علاوہ سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید ولایت علی شاہ، پرنسپل صفیہ چیمہ سمیت دیگر اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں نوجوان نسل میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں جس سے ان میں مقابلے کی نئی روح پروان چڑھتی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آتے ہیں۔ آج کے دور میں لڑکیاں لڑکوں کے مقابل کھیلوں کے میدان میں آگے نکل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کو یہ باور کروانے کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا کا محتاط استعمال کیا جائے اور ان کی جگہ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیا جائے۔

تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونے والی طالبات میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ 2022 کے بہترین اسکول کا ایوارڈ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول دینہ کو ملا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button