Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مفت آٹے کے نام پر حکومت کی شعبدہ بازیاں، غریب شہریوں کو ذلیل و خوار کیا جانے لگا

جہلم: مفت آٹے کے نام پر حکومت کی شعبدہ بازیاں، ایک جانب مفت آٹے کے نام پر تماشہ، دوسری جانب ملک بھر میں 648 روپے میں دس کلو فروخت ہونے والے آٹے کے تھیلے کے نرخوں میں اضافہ کر کے 1158 روپے کر کے کروڑوں عوام کی زندگیاں اجیرن بنا کررکھ دی گئیں۔

مفت آٹے کی فراہمی پر عام افراد بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد آٹے کے لئے ہاتھوں میں شناختی کارڈ اٹھائے اپنی اپنی باری کی منتظر لائنوں میں لگی دکھائی دیتی ہیں اور کئی خواتین حکمرانوں کو بددعائیں دیتی اور کوستی ہیں۔

غریب نادار افراد کے پاس شناختی کارڈ موجود تھے مگر انہیں بتایا گیا کہ وہ مفت آنے کے لیئے اہل نہیں۔ کئی ایسے لوگ بھی شدید غصے میں تھے، جن کو مفت آٹے کے لئے اہل تو قرار دیا گیا مگر جب یہ لوگ آٹا لینے کاؤنٹر پر پہنچے تو وہاں موجود سسٹم ان کی تصدیق سے انکاری تھا۔

دوسری جانب 648 روپے میں دس کلو فروخت ہونے والے آٹے میں ملکی تاریخ کا 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے نئے نرخ 1158 روپے مقرر کر کے ملک میں موجود شدید مہنگائی کے ستائے کروڑوں صارفین پر نیا بم گرادیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے آٹے کے نرخوں میں اضافے کو بدترین عوام دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں موجود سیاست دانوں نے مقدمات ختم کروانے کے بعد اپنے خزانوں میں اضافہ کرکے قوم کو بھکاری اور کنگال بنا کے رکھ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button