
دینہ: یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ہوگیا جس کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کے مطابق رواں سال رمضان ریلیف پیکیج 5 ارب روپے کا ہوگا، رمضان ریلیف پیکیج کو ٹارگٹڈ اور نان ٹارگٹڈ سبسڈی میں تقسیم کیا گیا ہے، بی آئی ایس پی سے منسلک شہریوں کو سبسڈائزڈ نرخوں پر اشیا دستیاب ہوں گی۔
بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ ہولڈرز کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے کا دستیاب ہوگا، ایک کلو چینی 70 روپے میں ملے گی، ایک کلو گھی کا پیکٹ 300 روپے میں دستیاب ہوگا، عام شہریوں کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔
چینی ایک کلو 91 روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ گھی کا ایک کلو والا پیکٹ 490 روپے میں ملے گا ،یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول 20 روپے کلو، کوکنگ آئل 25 روپے لٹر اور دالیں 20 روپے سستی دستیاب ہونگی۔
چائے مارکیٹ ریٹ سے 100 روپے کلو سستی دستیاب ہوگی، دودھ 30 روپے فی لٹر،بیسن اور کھجور بازار سے 50 روپے فی کلو سستی دستیاب ہوگی۔