Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مفت آٹے کی فراہمی کی چیکنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کا مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ

جہلم: مفت آٹے کی فراہمی کی چیکنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ، شہریوں کو سہولت کے ساتھ آٹا فراہم کرنے کی ہدایت، کئی شہریوں کے کارڈ ز خود سکین کرکے سسٹم کو چیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق مفت آٹے کی فراہمی اور شہریوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز بلال ٹاون، رمضان بازار اور گورنمنٹ سکول گراونڈ میں بنائے گئے پوائنٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کو آٹے کی فراہمی کا مشاہدہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کئی مقامات پر ذاتی طور پر شہریوں کے شناختی کارڈز سکین کئے اور سسٹم کو چیک کرتے ہوئے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ہر آنے والے شہری کو عزت سے بٹھائیں ان کے ریکارڈ چیک کریں اور ان کو اچھے طریقے سے آٹا مہیا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button