Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

موسم بہار شجرکاری مہم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں پودا لگایا

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا گیا۔

شجرکاری مہم میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ امجد اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید وقاص شاہ، سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل آفتاب احمد باجوہ ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ملک مصطفی احمدسمیت جیل انتظامیہ نے شرکت کی ، شجرکاری کا آغاز پودہ لگا کر کیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ جیل میں تعلیم بالغاں کے سلسلے میں لٹریسی کلاسسز کے آغاز کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید تھیں، اس موقع پر انہوں نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اسیران سے خطاب بھی کیا، دیگر شرکاء میں ڈی او لٹریسی ، سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل آفتاب احمد باجوہ ، ملک مصطفی احمد بھی شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید نے خواتین وارڈ ، ہسپتال ، نوعمر وارڈ اور کچن اسیران کا دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button