
جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اوران کی ٹیم کو اچھی کارکردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے۔
ایس ایچ او کالا گجراں اور ان کی ٹیم کو چھینے گئے موٹر سائیکلز برآمد کرنے اور طلائی زیورات برآمد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور 10 ہزار روپے نقد انعامات دیئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اچھے کام پر انعام اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہو گی۔