
جہلم: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم دلچسپی، صبح ہوتے ہی سینکڑوں مرد و خواتین اور بچے بھیک مانگنے کیلئے شہر کے بازاروں، گلی محلوں کا رخ کر لیتے ہیں۔
خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کے گلو گیر ہو جاتے ہیں خوبرو بھکارنیں بن سنور کر نوجوانوں کو ورغلا کر لوٹ لیتی ہیں اور موقع ملتے ہی سادہ لوح افراد کے سامان پر بھی ہاتھ صاف کر لیتی ہیں بچے خواتین اور مرد حضرات کے ساتھ لپٹ جاتے ہیں اور ان کو بھیک دینے کیلئے مجبور کر لیتے ہیں اگر کوئی بھکاریوں کو بھیک نہ دے تو بھکاری بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
شہر کی عوامی، سماجی، حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر گردونواح میں موجود بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور اندرون شہر کے بازاروں، گلی محلوں میں بھکاریوں کے جھنڈ ختم کروانے کے لئے مقدمات درج کئے جائیں تاکہ شہری باعزت طریقے سے خرید وفروخت کر سکیں۔