
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائنز جہلم میں MT آفس کی انسپکشن کی۔
اس موقع پر آر آئی انسپکٹر محمد عرفان، سب انسپکٹر محمد اسحاق ایم ٹی او بھی ہمراہ تھے، دوران انسپکشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع ہذا پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گاڑیوں کی لاگ بکس اور ہسٹری شیٹ کو چیک کیا اور اس کے ساتھ ساتھ جدید کمپیوٹر سافٹ وئیر PPMT کے ذریعے گاڑیوں کی رپیئرنگ و فیول وغیرہ کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے MTO کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے انجن آئل، بریک آئل اور پاور آئل کو مقررہ وقت پر تبدیل کیا جائے گاڑیوں کی رپیئرنگ بروقت کروائی جائے۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گاڑیوں کی ہسٹری شیٹ، ریکارڈ، لاگ بکس اور روزنامچہ کی انٹری کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اور PPMT سوفٹ وئیر پر موجود ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھنے کے احکامات جاری کیے۔