Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مفت آٹے کی فراہمی کیلئے تمام انتظامات پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ

جہلم: مفت آٹے کی فراہمی کیلئے تمام انتظامات پر کڑی نظر رکھی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے لئے بیٹھنے کی بہترین جگہ اور ان کو بہتر رہنمائی فراہم کی جائے کسی شہری کو اس کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول، رمضان بازار جہلم، سول لائن، ٹینکی گراونڈ، سی ایس ڈی جہلم اور دیگر مقامات پر مفت آٹے کے پوائنٹس کا دورہ کیا اور عملہ کے ساتھ مل کر شہریوں کے کارڈ سکین کرنے کے عمل کا مشاہد ہ کرتے ہوئے عملہ سے درپیش مشکلات اور مسائل کی آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی جہلم اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے آٹا پوائنٹس پر تمام عملہ کو ہدایت کی کہ آٹے کے آنے والے شہریوں کے بیٹھنے، پانی اور ان کواچھے طریقے سے ریکارڈ کے اندراج کے بعد اہل افراد کو آٹا فراہم کیا جائے خاص طور پر بزرگ افراد کے ترجیحی بنیادوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button