Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ میں شدید بارش نے میونسپل کمیٹی دینہ کا پول کھول دیا ، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے

دینہ میں شدید بارش نے میونسپل کمیٹی دینہ کا پول کھول دیا، گلی محلوں میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، گندا پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ، بارش کے پانی کے باعث گند گلیوں میں تیرتا ہوا نظر آیا، ہر طرف بدبو ہی بدبو، بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں بروقت صفائیاں نہ ہونے کی وجہ سے بارش نے میونسپل کمیٹی دینہ کا پول کھول دیا۔ گزشتہ رات سے ہونے والی بارش کے باعث دینہ شہر کے مختلف گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گند گلیوں میں تیرتا ہوا نظر آیا، ہر طرف بدبو ہی بدبو، گندا پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا جبکہ دفاتر اور کام پر جانے والے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل کی ہے کہ دینہ شہر کی گلیاں محلے گندگی سے بھری پڑی ہیں جن کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جلد از جلد صفائی کے انتظامات کو موثر بنایا جائے تاکہ شہری متعدد بیماریوں اور ذہنی اذیت کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button