Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سوہاوہ پولیس نے حادثہ سے متاثر ہونے والے خاندان کی رقم 22 لاکھ روپے لواحقین کے حوالے کر دی

سوہاوہ: اے ایس پی سوہاوہ نے تھانہ سوہاوہ کے علاقہ میں ایکسیڈنٹ سے متاثر ہونے والے خاندان کی قریباً 22 لاکھ روپے کی رقم لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سوہاوہ نے تھانہ سوہاوہ کے علاقہ میں ایکسیڈنٹ سے متاثر ہونے والے خاندان کی قریباً 22 لاکھ روپے کی رقم لواحقین کے حوالے کر دی،سوہاوہ پولیس کو حادثہ کا شکار ہونے والی فیملی سے بڑی رقم ملی جو جہلم پولیس متعلقہ خاندان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

ڈی پی ا و جہلم ناصر محمود ناجوہ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین فریضہ ہے جس کے لئے جہلم پولیس ہمہ تن مصروف عمل ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے اے ایس پی سوہاوہ، ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button