Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہر میں صفائی کا انتظامات کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

جہلم: شہر میں صفائی کا انتظامات کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں، بارشوں کے موسم میں خاص طور پر جمع ہونے والی پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے تا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے بارش کے دوران شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سی او ایم سی غلام قمر، سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق اور دیگر افسران کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے مختلف جگہ بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی کو فوری نکاس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام فلتھ ڈپو، ڈسٹ بن اور عارضی کچرا پوائنٹس کو مکمل طور پر صاف کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی نہیں ہونی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button