Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

موسم سرما کا اختتام ہوتے ہی جہلم شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں مچھروں کے تابڑ توڑ حملے شروع

جہلم: موسم سرما کا اختتام ہوتے ہی شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں مچھروں کے تابڑ توڑ حملے شروع ، شہریوں کی نیندیں حرام ، شہریوں سمیت معصوم بچے موذی امراض میں مبتلا ہو نے لگے ۔ محکمہ صحت کی طرف سے مچھروں کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے ،شہری ملیریا، بخار اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے شہر اور گردونواح میں مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کے خاتمے کے لئے سرکاری طور پر فوگ سپرے نہیں کروایا جا رہا۔ بازاروں میں کٹے ہوئے پھلوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیوں کے بیٹھنے کے باعث گیسٹرو کی بیماری نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

اس بارے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرفواد مجید چوہدری کا کہنا ہے کہ ملیریا و ڈینگی بخار سے بچنے کے لئے بچوں کیلئے گھروں میں مچھر مار سپرے کروائیں اور بازاروں سے کھانا کھانے کی بجائے گھر میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے تیار کرکے استعمال کریں اس عمل سے امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے ، میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں فوگ سپرے نہیں کروایا گیا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور دیہی علاقوں میں بلاامتیاز فوگ سپرے کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں تا کہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button