جرائم کو کسی صورت بڑھنے نہیں دینا، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمٰن

دینہ: راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر سب انسپکٹر فیصل ندیم SHO تھانہ دینہ، سب انسپکٹر عصمت عورہ SHO تھانہ منگلا کینٹ، سب انسپکٹر احسان عباس انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ سمیت تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر SHO تھانہ دینہ/منگلا کینٹ کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے،سائلین اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں سائلین کا مسئلہ حل ہو سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ دینہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر رانا طاہر رحمٰن خان نے کہا کہ دینہ پولیس نے دس کے قریب مو ٹرسائیکل برآمد کر کے اس گینگ کو گرفتار کر لیا ہے انسپکٹر جنرل آف پو لیس پنجاب کی واضع ہدایت ہے کہ جرائم کو کسی صورت بڑھنے نہیں دینا 15پر فیک کال جو موصول ہو تی ہیں اس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button