سیکرٹری جنگلات پنجاب شاہد زمان کا ضلع جہلم کا دورہ، سیاحتی و شجرکاری منصوبوں کا جائزہ لیا

جہلم: سیکرٹری جنگلات پنجاب شاہد زمان کا ضلع جہلم کا دورہ، سیاحتی و شجرکاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ چیف کنزرویٹر راولپنڈی شاہد رشید اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر انہوں نے موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت قلعہ روہتاس میں پودا لگایا اور روہتاس سو ایکڑ شجرکاری پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔ شاہد زمان نے سیاحتی مقامات میں ٹلہ جوگیاں ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش اور نیشنل پارک کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات کو ماحول دوست بنانا وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے۔ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ جنگلات پرعزم ہے کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افسران گرین پاکستان مہم کی کامیابی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو عوامی دلچسپی سے ہم آہنگ بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ شاہد زمان نے محکمہ جنگلات جہلم کے کام کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس لگن کے ساتھ کام کرنے کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button