Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

صوبائی الیکشن2023؛ جہلم کے تینوں حلقوں میں کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع

جہلم: انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد جہلم کے صوبائی حلقہ پی پی 25,26,27 میں 18 مارچ سے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گیا۔

ضلع کے انتخابی سیاسی حلقوں میں بظاہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی ،تحریک لبیک اور آزاد امیدوار مقابلہ بازی کے لئے سیاسی اکھاڑے میں اتر چکے ہیں تا ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے امیدوار کو اس بات کا یقین نہیں آرہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کئے گئے انتخابات کی مقررہ تاریخ پر الیکشن ہو سکیں گے یا نہیں۔

موجودہ حالات میں تمام ترسیاسی حلقوں میں عمران خان کے خلاف مختلف سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمات اور مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال اور عمران خان کی گرفتاری اور عدالت کی جانب سے عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم اور اس سے پیدا ہونے والی کیفیت بڑے دھڑلے کے ساتھ زیر بحث لائی جارہی ہے۔

ایک طرف مہنگائی کا طوفان اور بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے سائے ، دوسری طرف آئی ایم ایف کے ساتھ معائدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد بجلی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کی نوید عوام پر بجلی بن کر گر رہی ہیں، لوگ مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں سخت پریشانی میں مبتلاء ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے ہزار گنا پی ٹی آئی کی حکومت بہتر تھی ، موجودہ صورتحال فاقوں پر مجبور کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button