
پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ پنڈدادنخان کی بڑی کارروائی، ایوان عدل پنڈدادنخان میں مبینہ خونی واردات کو ناکام بنا دیا ملزم سے جی تھری گن برآمد ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کے چوکی انچارج محمود الحق کی سربراہی میں اے ایس ائی ساجد محمود اور انکی ٹیم ہیڈ کانسٹیبل عبدالروف، محسن رضا اور امداد علی نے دوران ناکہ بندی ایک مشتبہ شخص عتیق الرحمن ولد عبدالرحمن ساکن لِلہ سے رائفل جی تھری برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص آٹومیٹک آتشی اسلحہ لیکر ایوان عدل پنڈدادنخان خطرناک ارادے کی تکمیل کرنے جا رھا تھا جس کے خلاف پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ نے بروقت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خونی واردات ناکام بنا دی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم کو بچانے کے لیے بڑی سیاسی جماعت کے امیدوار حلقہ پی پی ستائیس نے سر دھڑ کی بازی لگائی لیکن پولیس نے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔
اس موقع پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ لِلہ موڑ محمود الحق نے تحصیل پریس کلب (ر)پنڈدادخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ملزم چاہے چھوٹا ہو یا بڑا قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے۔
عوامی سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کی اس شاندار کارروائی پر پولیس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا