Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سی او ہیلتھ میاں مظہر حیات کے والد محترم کی وفات پر دینہ پریس کلب کے نمائندہ وفد کی اظہار تعزیت

دینہ: چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات کے والد محترم حاجی میاں امتیاز حیات کی وفات پر دینہ پریس کلب (پرنٹ و الیکٹرانک) کے نمائندہ وفد کا اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ پریس کلب(پرنٹ و الیکٹرانک) کے نمائندہ وفد جس میں سیٹھی امجد محمود، سید توقیر آصف شاہ، حاجی اظہر چوہدری، عرفان محبوب چوہدری، عادل چوہدری اور سید امیر احمد شاہ شامل تھے نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات کے والد محترم، میاں عمر ندیم ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے تایا جان اور معروف سیاسی شخصیت چیئرمین یونین کونسل چک جمال میاں اسد سلطان کے پھوپھی زاد بھائی حاجی میاں امتیاز حیات جو چند روز قبل داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ان کی ناگہانی وفات پر سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔

مرحوم کی بخشش و مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج جہلم سرفراز ملک نے بھی مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button