Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سہیل، ثاقب اور عثمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، پسٹل 30 بور اور 220 روندز برآمدکر کے الگ الگ مقدامات درج کر لیے۔

تھانہ منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بلاول کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 110 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزم مدثر اور عنصر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 3 لیٹر شراب برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button