Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پنڈدادنخان کی ترقی اولین ترجیح ہے، مسلم لیگ ن محرومیاں ختم کرے گی۔ چوہدری ناصر جاوید

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی اولین ترجیح ہے، مسلم لیگ ن محرومیاں ختم کرے گی، مریم نواز پاکستان کی امید ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار براے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 چوہدری ناصر جاوید سدھوال نے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ون آن ون ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محترمہ مریم نواز نے ملاقات کے دوران تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔

چوہدری ناصر جاوید نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی کے روشن مستقبل کی امید ہیں انکی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا۔

یاد رہے کہ چوہدری ناصر جاوید سدھوال حلقہ پی پی 27 سے امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button