Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر بجوالہ فاریسٹ میں میگا پلانٹیشن تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ اقراء

جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم اور محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام 21 مارچ عالمی یوم جنگلات کے موقع پر بجوالہ فاریسٹ میں میگا پلانٹیشن تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن اقراء کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ہوں گے، اس کے علاوہ سیکرٹری فاریسٹ، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ بھی موجود ہوں گے۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں 4 ہزار سے زائد سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات اور مقامی افراد شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن نے سکیورٹی و انتظامی امور سمیت دیگر امور کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ تمام سرکاری ادارے اور جہلم کے شہری مل کر سرسبزو شاداب پاکستان کے ویژن کو پورا کرنے کیلیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button