Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

صحافتی کمیونٹی کی بقاء ہمارے یکجا اور متحد رہنے میں باقی ہے۔ مرزا قدیر بیگ، سید اکرم حسین، چوہدری عابد محمود

جہلم: میڈیا ون کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت سید اکرم حسین شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاذ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جبکہ آقا دو عالم کے حضور نذرانہ عقیدت سید ناصر حسین شاہ نے پیش کیا۔

اس موقع پر صدر میڈیا ون مرزاقدیر بیگ نے صحافیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں مشکلات اور بلا جواز پابندیوں کا سامنا ہے، ایسے حالات میں صحافی برادری کو آپسی اختلافات کو بھلا کر مل جل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔

انہوں نے صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحافی کمیونٹی کی فلاح و مضبوطی اور عزت کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کو سراہا۔

چیئرمین میڈیا ون سید اکرم حسین شاہ نے کہا کہ جہلم پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے ،ہماری کوشش کا مقصد صرف یہی ہے کہ صحافی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں جس کے لئے اگلے چند روز میں مہم کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری ، چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور ان کی پوری ٹیم کے ساتھ ہمارا تعاون اور سپورٹ جاری رہے گی کیونکہ صحافتی کمیونٹی اور جہلم پریس کلب کی بقاء ہمارے یکجا اور متحد رہنے میں باقی ہے۔

صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے کہا کہ صحافیوں کی جدوجہد کے لئے ہم صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ اور انکی ٹیم کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کی قیادت میں زرد صحافت کرنے والے عطائی صحافیوں کا مقابلہ ڈٹ کرکریں گے ،کسی کو جہلم پریس کلب کے صحافی علاقائی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایک مخصوص طبقہ بلاجواز تنقید کرتا ہے اگر شیشے میں کسی کو اپنا چہرہ بھیانک نظرآتا ہے تو اس کو شیشہ توڑنے کی بجائے اپنے چہرے پر لگے داغ دھبے دور کرنا ہوں گے۔

جنرل سیکرٹری میڈیا ون چوہدری مہربان حسین نے کہا کہ جہلم پریس کلب کی نو منتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ورکنگ صحافی جہلم پریس کلب کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور جہلم پریس کلب ہی صحافیوں کی پہچان اور اصل گھر ہے جس کا ہمیشہ دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔

اس موقع پر معروف سینئر صحافی دلنواز احمد، نعیم احمد بھٹی ، راجہ شاہد، اے آر سلیمانی،سید مستفیض اقبال بخاری ، مصطفی بٹ، ملک انجم یوسف، فضل الرحمن، فراز ایوب بلوچ، فرحان قریشی ، سلیم خان شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button