Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم غازیوں اور شہیدوں کی سر زمین ہے، یہاں کی محبت مجھے کھینچ لاتی ہے۔ عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ

دینہ: ضلع جہلم غازیوں اور شہیدوں کی سر زمین ہے یہاں کی محبت مجھے کھینچ لاتی ہے ، جہلم کے لوگ بڑ ی محبت اور پیار کرنے والے ہیں مجھے فخر ہے کہ تمام ملکوں میں اپنے ملک پاکستان کی نما ئندگی کرتا ہوں اور پاکستان کا جھنڈا لہراتا ہوں اللہ پاک دلوں کے حال جانتا ہے جس کی بدولت سب کو رزق ملتا ہے ہماری سب سے پیاری اور قیمتی چیز اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت ایمان اور قرآن ہے پاکستانی کر کٹ ٹیم جیسی کو ئی ٹیم نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری عبدالجیل عرف چاچا کرکٹ نے دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ دینہ اور ضلع جہلم غازیوں اور شہیدوں کی سر زمین ہے جس کا قوم پر بڑا احسان ہے ، آج مجھے تاریخی قلعہ روہتاس کا بھی دورہ کر کے بہت مزہ آیا ہے اور بہت سی معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہر بہت اچھے لگتے ہیں، میرا تعلق علامہ اقبال کے شہر سے ہے اسی طرح دینہ اور ضلع جہلم کے بھی لوگ بہت اچھے ہیں یہاں کے لوگ بڑے سفید پوش اور بڑے مہمان نوا ز ہیں میں نے 2003 میں ایک ملی نغمہ لکھا تھا میرا وطن میری چاہت میرا ضمیر ناٹ فار سیل آج بھی میرا وہی موقف ہے میں بہت سے ممالک گیا ہوں مگر پاکستانیوں جیسا پیار کہیں نہیں مل سکتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button