
ڈومیلی: سابق چیئرمین یوسی ججیال کی رٹ پر ریجنل الیکشن کمیشن راولپنڈی نیویلج کونسل نمبر چار پر سماعت مکمل، چوہدری حسن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں، ریجنل الیکشن کمشنرراولپنڈی نے سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیااور 22 مارچ کو سنایاجائے گا۔
ملک اشفاق احمد سابق چیئرمین یونین کونسل ججیال نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو یوسی ججیال کی رٹ ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی میں ویلج کونسل نمبر چار پر دائرکی تھی، اس پر سماعت مکمل کرلی گئی ہے۔
ملک اشفاق احمد کی طرف سے چوہدری حسن ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور موقف اختیار کیا کہ یونین کونسل ججیال کو چار حصوں میں تقسیم کر دیاگیا اور یونین کونسل ججیال اور یونین کونسل پھلڑے سیداں کو ملا کر ایک ویلج کونسل بنادی گئی اور پٹوار سرکل کو بھی توڑ دیاگیا ہے۔
چوہدری حسن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے دلائل مکمل لیے ہیں، اس پر ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور 22 مارچ کو سنایاجائے گا۔